الیکٹرک کار GiGi منی کی قیمت میں بڑی کمی

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گگو موٹرز(Gugo Motors) نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی پریمیئم منی الیکٹرک کار ’جیجی ‘ (GiGi) کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے 14 اگست تک جیجی کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک کی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، 14 اگست تک جیجی 220 کی قیمت 36 لاکھ روپے ہوگی، اس سے قبل یہ قیمت 39 لاکھ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں مشہور گاڑیاں ناکام کیوں ہوئیں؟

جیجی 220 ایک کمپیکٹ اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑی ہے، جو شہروں میں ڈرائیونگ کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، اس میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو ایک مؤثر اور اسٹائلش ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔

جیجی منی قسطوں پر بھی دستیاب ہے

گزشتہ مہینے گگو نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ (GiGi)کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی خریداری کے وقت فائلرز اور نان فائلرز پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک ’جیجی‘(GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔

جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp