ارشد ندیم کی کامیابی، عثمان بزدار کریڈٹ لینے میدان میں آگئے

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں اس وقت اولمپیئن ارشد ندیم کی کامیابی کے چرچے زبان زدعام ہیں، کہیں سے مبارکبادیں اور کہیں سے انعامات کی بوچھاڑ ہورہی ہے، اس دوران ایسے ایسے لوگ بھی سامنے آگئے ہیں جو کافی عرصے سے غائب تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا اچانک سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کے لیے پیغام پورے پاکستان کی عوام کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ارشد ندیم کے ساتھ اپنی یادگاری تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

انہوں نے لکھا کہ یہ 5سال قبل کی ایک یادگار تصویر ہے، جب انہوں نے ارشد ندیم کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس میں مدعو کیا تھا اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

عثمان بزدار نے لکھا کہ آج الحمدلله ارشد ندیم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔

اس دوران صارفین نے ان کی پوسٹ پر کافی دلچسب تبصرے بھی کیے، کسی نے لکھا کہ آپ کہاں سے نمودار ہوگئے ہیں، تو کسی نے برساتی مینڈک سے تشبیہ دی۔ تو کسی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

واضح رہے ارشد ندیم پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں فتح کے جھنڈے گاڑے۔ ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے جس کے بعد پاکستانی قوم کا اولمپکس مقابلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی بالاخر ختم ہو گیا ہے۔

ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے، اور اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp