’سر یہ آپ کا ہی وژن تھا‘، ارشد ندیم کی کامیابی پر وزیراعظم ہاؤس میں کیا مناظر تھے؟

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم اس وقت ہر ایک کی آنکھ کا تارا ہیں، اور ان کی اس کامیابی کو جہاں ہرکسی نے سراہا ہے وہیں، اپنے ساتھ منسوب کرنے اور کریڈٹ لینے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔، گزشتہ رات وزیر اعظم ہاؤس کے بھی کچھ اسی طرح کے مناظر تھے۔

گزشتہ رات اولمپکس میں جیولن تھرو کے بڑے مقابلے کو پورا پاکستان ہی براہ راست دیکھ رہا تھا عین اس وقت وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور کے ہمراہ ارشد ندیم کی کارکردگی کو جانچ رہے تھے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

اس دوران جب اولمپکس انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے اور اولمپکس میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے، تو وزیر اعظم شہباز شریف خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کرسی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ چھوڑ کر جیولین تھرو تک کیسے آئے؟ ارشد ندیم نے اپنے سفر کی کہانی سنادی

وزیر اعظم کے ہمراہ بیٹھے رانا مشہود بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مبارک ہو کیونکہ یہ آپ کا ہی ویژن تھا۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہی ارشد ندیم کو ویژن دیا اور پرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جس پر شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رانا مشہود کو بھی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے وزیر اعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کی کارکردگی کو براہ راست دیکھا اور سراہا، اس سے قبل بھی انہوں نے ارشد ندیم کی حمایت کی تھی اور وزیر اعظم ہاؤس میں بلا کر ان سے ملاقات کی تھی اور ان کے ویژن کو سراہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟