دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے ’مقامی لوگوں کا عالمی دنیا‘

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج دنیا کے قدیمی مقامی باشندوں کا سالانہ عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے اور دنیا سے رابطہ نہ رکھنے والے ان لوگوں کے حقوق کا تحفظ امسال اس دن کا خاص موضوع ہے۔

ان لوگوں اور ان کی زندگی کے حوالے سے پانچ باتوں سے آگاہی ضروری ہے:

1۔ دنیا سے عدم رابطے کا کیا مطلب ہے؟

امسال اس عالمی دن پر ایسے قدیمی مقامی باشندوں کے تقریباً 200 گروہ توجہ کا مرکز ہیں جو اس وقت اپنی مرضی سے الگ تھلگ اور دنیا سے کوئی رابطہ کیے بغیر رہتے ہیں۔

یہ لوگ باقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، اکٹھے رہتے ہیں اور شکار پر گزارا کرتے ہیں۔

یہ گروہ بولیویا، برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، انڈیا، انڈونیشیا، پاپوا نیوگنی، پیرو اور وینزویلا میں قدرتی وسائل سے مالا مال دور دراز جنگلوں میں رہتے ہیں۔

2۔ الگ تھلگ زندگی کا انتخاب کیوں؟

یہ قدیمی مقامی باشندے دانستہ طور پر ترقی یافتہ انسانی آبادیوں سے دور رہتے ہیں۔

ان میں ہر گروہ کے پاس ایسا کرنے کی اپنی مخصوص وجوہات ہیں جن میں بعض اپنی خودمختاری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بعض گروہ اپنی ثقافتوں اور زبانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی دوسروں سے الگ تھلگ ہو کر رہتے ہیں۔

3۔ کون سے خطرات درپیش؟

الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندوں کے لیے ایک سنگین خطرہ یہ ہے کہ وہ بیرونی دنیا سے رابطے کے نتیجے میں بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔

الگ تھلگ رہنے کی وجہ سے ان لوگوں کے جسم میں ان عام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت نہیں پائی جاتی جو باقی دنیا کو لاحق ہوتی رہتی ہیں۔ اگر ان لوگوں کو بیرونی دنیا سے رابطے پر مجبور کیا جائے تو اس سے ان پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور ان کے پورے معاشرے ختم ہو سکتے ہیں۔

انہیں لاحق بعض سنگین ترین خطرات کا تعلق ہماری روزمرہ زندگیوں سے ہے۔ زراعت، کان کنی، سیاحت اور ان کے علاقوں میں قدرتی وسائل کے حصول کے ہماری کوششوں کا نتیجہ ان باشندوں کی زمین پر جنگلات کے کٹاؤ کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ اس سے ان کا طرز زندگی متاثر ہو رہا ہے اور وہ قدرتی ماحول تباہی سے دوچار ہے جس نے انہیں نسل در نسل تحفظ فراہم کیا ہے۔

4۔ موجودہ صورتحال کے کیا نتائج؟

اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندے جنگلات کے بہترین محافظ ہیں۔

جب زمین اور علاقے سے متعلق ان کے اجتماعی حقوق کا تحفظ ہو گا تو جنگلات میں اضافہ ہو گا اور ان لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ثقافت اور لسانی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے بھی ان لوگوں کی بقا ضروری ہے۔

آج کی انتہائی مربوط دنیا میں الگ تھلگ رہنے والے قدیمی مقامی باشندوں کا وجود انسانیت کی فراواں اور متنوع خوبصورتی کا ثبوت بھی ہے۔

5۔ قدیمی مقامی باشندوں کے تحفظ میں آپ کا کردار؟

ان لوگوں کو اپنی مرضی سے الگ تھلگ رہنے میں مدد دینے سے منفرد تہذیبوں اور ثقافتوں، زبانوں اور طرز زندگی کو تحفظ ملتا ہے۔ صارفین کی حیثیت سے اس معاملے میں ہمارے موزوں انتخاب اور فیصلوں کی بدولت ان لوگوں کو معدومیت سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

قدیمی مقامی باشندوں کو ایک بڑا خطرہ قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی لیتھیم، کوبالٹ اور دیگر اہم دھاتوں کے لیے کان کنی کرنے والی کمپنیوں سے لاحق ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے لیے درکار اہم دھاتوں کے حوالے سے ایک پینل تشکیل دیا ہے جو کان کنی سے متعلقہ سرگرمیوں میں انسانی حقوق کا تحفط یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ