غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ برقرار ہے، اسرائیل نے غزہ پر ایک اور خونریز حملے میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غزہ کے مشرقی علاقے الدراج میں واقع اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کو 84 ناقابل شناخت بوسیدہ لاشیں واپس بھیج دیں
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الصبح فجر کی نماز کے دوران ایک ایسے اسکول پر حملہ کیا جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں حملے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
اس حملے میں اسرائیلی نے غزہ کے التابعین اسکول پر 3 میزائل داغے اس وقت وہاں تقریباً 250 بے گھر فلسطینی موجود تھے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے اس ظالمانہ اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کے شمالی غزہ کے التابعین اسکول کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ ہے نشانہ بنائے جانے والا یہ اسکول حماس کا مرکز تھا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ دوسرے ملکوں کی طرح کیوں نہیں ہے؟ ایک ٹانگ سے محروم 6 سالہ مریم کا سوال
واضح رہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ بین لاقوامی برادری اسرائیل اور حماس کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔