خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو 2 کے وی سولر سسٹم دیے جائیں گے، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بڑے پیمانے پر سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے صوبے میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہوگی، پنجاب میں صرف پینلز دیے جارہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کررہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے 20 ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب صرف 7 ہزار روپے میں پورے گھر کا سولر سسٹم ممکن، مگر کیسے؟

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کیا ہے، ‘تعلیم کارڈ’ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp