اب صرف 7 ہزار روپے میں پورے گھر کا سولر سسٹم ممکن، مگر کیسے؟

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے عوام کو صرف 7 ہزار روپے کی سستی قیمت پر مکمل سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے اور صوبے بھر کے گھرانوں کو بجلی کے زیادہ بلوں سے چھٹکارا دلانے کے علاوہ کم قیمت میں یہ سہولت مہیا کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت کراچی کے 50 ہزار گھرانوں سمیت سندھ بھر میں 2 لاکھ گھرانوں کو 7 ہزار روپے کی معمولی قیمت پر مکمل سولر سسٹم تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہر سولر سسٹم کو ایک پنکھے اور 3 ایل ای ڈی بلب سے بجلی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو عام آدمی کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

سندھ میں متبادل توانائی کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے جس کی مجموعی طور پر تمام علاقوں میں تقسیم کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ اکتوبر میں شروع ہوگا، سسٹم پیکج میں سولر پینلز، چارج کنٹرولرز اور بیٹریاں شامل ہیں۔

ورلڈ بینک کی طرف سے اس منصوبے کے لیے 32 ملین ڈالر مختص کیے گئے جبکہ مستقبل میں اس میں مزید توسیع کے امکانات بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ پہلے ہی شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، جو توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے۔ اسکیم کے تحت ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانے مفت سولر سسٹم کے اہل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں