وزیر اعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم کی خصوصی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر ارشد ندیم کی خصوصی تصویر والا ’عزم استحکام‘ کے عنوان کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

ہفتہ کے روز وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے اولمپکس ہیروارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی 92.97 میٹر طویل تھرو، چند اہم حقائق جاننا ضروری ہیں

وزیر اعظم کی ہدایت پر جاری ڈاک ٹکٹ کو ’عزم استحکام‘ کا عنوان دیا گیا ہے، جو ملک و قوم کو ترقی دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو بھی شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈاک ٹکٹ میں ارشد ندیم کی تھرو پھینکنے والی تصویر کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈاک ٹکٹ کا رنگ گہرا سبز ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ کا مقصد آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لیے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامی رقم پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟

ارشد ندیم نے جمعرات کو پیرس میں اولمپک مردوں کے جیولین ٹائٹل میں دفاعی چیمپیئن نیرج چوپڑا کو شکست دے کر سمر گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: والدہ نیرج چوپڑا کے ارشد ندیم کو سراہنے پر نریندر مودی کا کیا ردعمل تھا؟

6 فٹ 3 انچ لمبے قد والے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تک نیزہ پھینک کر ملک کا نام روشن کیا، اولمپک ریکارڈ کو 2.50 میٹر سے زیادہ نیزہ پھینک کر توڑ ڈالا، جب ارشد ندیم نے تھرو پھینکی تو گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی، پاکستانی شائقین نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

ارشد ندیم کی شاندار فتح سے قبل پاکستان نے اولمپکس میں کبھی بھی انفرادی طلائی تمغہ نہیں جیتا تھا۔ اس سے قبل پاکستان نے 1960، 1968اور 1984میں گولڈ میڈلز حاصل کیے تھے۔ جمعرات سے قبل صرف 2 پاکستانی ایتھلیٹس نے انفرادی تمغے جیتے تھے جن میں 1960 میں ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ اور 1988 میں باکسنگ میں کانسی کا تمغہ شامل تھا۔

1992 کے بارسلونا گیمز کے بعد سے پاکستان نے کسی قسم کا تمغہ نہیں جیتا، میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ یہ میرا دن تھا۔ میں اس سے بھی زیادہ فاصلے پر نیزہ پھینک سکتا تھا۔27 سالہ اتھلیٹ ارشد ندیم استنبول کے راستے اپنے آبائی شہر لاہور پہنچیں گے، وہ اتوار کی رات ایک بجے پاکستان پہنچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp