کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو تاحیات رکنیت دینے کا اعلان

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے  قومی ہیرو اور پیرس اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے نیزہ باز ارشد ندیم کو کو کلب کی تاحیات رکنیت دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم کی خصوصی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری

ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کے پی سی کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے۔

دونوں عہدیداروں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ایک بار  پھر اولمپکس گیمز  میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور اپنی بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لے طلائی تمغہ جیتا ہے۔

کے پی سی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں جس پر پوری قوم ان کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

کلب عہدیداروں نے کہا کہ ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر انہیں کراچی پریس کلب کی جانب سے لائف ممبر شپ دی جائے گی جس کے لیے جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی پریس ایسی شخصیات کو تاحیات رکنیت دیتا ہے جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں قابل فخر اور نمایاں ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟