پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپسی پر اپنے والد کو گلے لگاتے ہوئے جذباتی ہوگئے، باپ بیٹے کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اور 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچے، ارشد ندیم کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنوں کے رویوں سے نالاں سائرہ نسیم دوران گفتگو جذباتی ہوگئیں
ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی۔
فخر پاکستان ارشد ندیم سے ان کے والد کی گرمجوشی سے ملاقات ♥️#ArshadNadeem pic.twitter.com/NQQSgQbzzH
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 10, 2024
طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے اور اپنے بیٹے کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر پاکستان ارشد ندیم کی انعامی رقم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
باپ بیٹے کی ملاقات کے جذباتی مناظر کیمرے نے قید کرلیے، اس موقع پر کچھ جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے اور بظاہر ارشد کی آنکھیں نم تھیں۔
ارشد ندیم کے والد نے کہا ’میرے بیٹے نے قوم کا مان رکھ لیا، میں تو ایک مزدورہوں،اللہ کا کرم ہوگیا۔‘