ارشد ندیم نے گھر پہنچنے سے پہلے نماز فجر کہاں ادا کی؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں روانہ ہوگئے ہیں، اس سے قبل ارشد ندیم نے لاہور میں تبلیغی مرکز رائیونڈ میں نماز فجر ادا کی۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اور 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اور فیملی کے لیے بڑا اعلان، مگر کیا؟

 پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچے، ارشد ندیم کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

لاہور سے گھر جانے کے بجائے ارشد ندیم لاہور ایئر پورٹ سے تبلیغی مرکز رائیونڈ آئے تھے جہاں ان کے قافلے نے ایک گھنٹہ قیام کیا، تبلیغی مرکز میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے کیوں کہا کہ ’میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں‘؟

میاں چنوں میں ان کے استاد کے جانب سے انہیں استقبالیہ دیا جائے گا، جس کے بعد اپنے آبائی چیک 101 میں واقع اپنے گھر جائیں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp