معروف مصنف کا ارشد ندیم کی زندگی پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی کتابوں کے مصنف، گولڈ میڈلسٹ کالم نویس عمران ملک نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں اولمپک ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز قومی ہیرو ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کے تاریخی استقبال کی تصویری جھلکیاں

عمران ملک کے مطابق ارشد ندیم کی کامیابی کو اقوام عالم میں بہت سراہا جا رہا ہے اور اس کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پزیرائی ملی ہے۔

خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں اور ارشد ندیم کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں مختلف چینلز پر پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔

پوری دنیا کو حیران کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت، لگن، جدو جہد اور جذبے کے ساتھ وہ کر دکھایا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ اس کی فتح نے پاکستان کو وہ مقام دلایا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

کتاب اور فلم مشعل راہ ہوگی

عمران ملک نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب اور بنائی جانے والی فلم موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہو گی۔ ہمارے نوجوان ارشد ندیم کی انتھک محنت، جدو جہد اور کامیابی سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے، جس نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنی محنت اور حوصلے کو کم نہیں ہونے دیا اور وہ کچھ کر دکھایا جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور پمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ارشد ندیم یقیناً فخر جہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل