یکم اپریل سے ایک دن پہلے، دبئی کی ائیر لائن ایمریٹس نے جمعہ کی رات ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اب اپنے نئے شروع کیے گئے بحری جہاز ایمریٹس ‘سی لین’ کے ساتھ سات سمندروں کے سفر کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔
We've conquered the skies, and now, we're charting course to take over the seas! Introducing Emirates Sealine – our ultra-luxurious cruise liner. 🌊 🛳️ https://t.co/iBSH2ngGw6 pic.twitter.com/H3B2HRpCJ1
— Emirates (@emirates) March 31, 2023
ایئر لائن کے ذمہ دار نے بتایا کہ پہلی کروز دبئی سے یکم اپریل 2024ء کو کراچی کے لیے اپنے پہلے سفر کے لیے روانہ ہونے والی ہے جس کی بکنگ کا آغاز 31 جون سے ہوگا۔
ایمریٹس نے اپنی ویب سائٹ میں اپنے نئے تعینات ہونے والے چیف میری ٹائم آفیسر کیپٹن جیک شیلو کے بیان کو اس طرح بیان کیا کہ اس وقت دنیا بھر کے ممالک مختلف سفری مشکلات سے دوچار ہیں لیکن دبئی ایک ایسا ناقابلِ تصور گروپ بن چکا ہے جو سمندروں پر آسانی سے سفر کر رہا ہے اور اس کے پاس شاندار کروز اور دیگر ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ہے۔
لیکن دراصل دبئی ایمریٹس نے چھٹیاں منانے والوں اور کروز کے شائقین کے ساتھ ایک مذاق کیا ہے کیونکہ جون 30 دن کا ہوتا ہے اور یہ انداز اپریل فول منانے کا ایک طریقہ تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس ایئرلائن نے اپریل فول ڈے پر ایسا مذاق کیا ہو۔ 2018ء میں بھی اس نے ایسا ہی ایک مذاق کرتے ہوئی ‘اسکائی لاؤنج’ کا اعلان کیا تھا لیکن اصل میں ایسا کچھ تھا ہی نہیں اور اس نے صرف لوگوں کو بے وقوف بنایا تھا۔
اس سے قبل 2017 میں بھی ایمریٹس نے دوران پرواز تفریحی سرگرمیوں کے لیے مختلف سہولیات پر مشتمل (سوئمنگ پول، ایک گیم روم، ایک جم اور ایک چھوٹا سا پارک) سے لیس ایک ٹرپل ڈیکر جیٹ چلانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا مگر یہ بھی سچ نہیں تھا۔














