پنجاب اسمبلی کے 50 سے زیادہ اراکین نے سیکریٹری صحت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے 50 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے سیکریٹری صحت پنجاب علی جان کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔

اتوار کو پنجاب اسمبلی کے 50 سے زیادہ اراکین اسمبلی نے سیکریٹری صحت علی جان کے خلاف عوامی نمائندوں کی سفارشات نہ ماننے پر تحریک استحقاق جمع کرائی۔

تحریک استحقاق ایم پی اے امجد علی جاوید، میاں ثاقب خورشید، راؤ کاشف اور دیگرارکان کے دستخطوں سے تحریک استحقاق جمع کرائی گئی۔

تحریک استحقاق میں سیکرٹری صحت کے خلاف شکایات ہیں کہ انہوں نے عوامی نمائندوں کی سفارشات ماننے سے انکار کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے اراکین اسمبلی کو محکمہ صحت میں بہتری لانے اور سفارشات دینے کے لیے بطور نگراں مقرر کیا تھا۔

تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت نے حکومت پنجاب کے فیصلے کی تحقیر کی ہے۔

تحریک استحقاق کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت نے مستقبل میں نیب اوراینٹی کرپشن سے ڈرانے کے لیے سفارشات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے اور یہ کہ وزیراعلیٰ کے مقررکردہ منتخب نگراں نمائندون کی سفارشات پرسیکرٹری صحت نےعمل نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp