جدید دور میں جب پرائیویسی لیک ہونے کے خدشات آئے روز بڑھ رہے ہیں تو ایسے میں اٹلی چیٹنگ پلیٹ فارم چیٹ جی ٹی پی کے استعمال پر پابندی لگانے والا پہلا مغربی ملک بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور مائیکروسافٹ کی حمایت سے بننے والی چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل پر پرائیویسی خدشات کے باعث پابندی عائد کر دی ہے۔
گزشتہ سال نومبر 2022 میں لانچ ہونے والی چیٹنگ ایپ چیٹ جی پی ٹی انسانی زبان میں سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ایم ایس ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور آؤٹ لک سمیت اپنی آفس ایپس میں اس ٹیکنالوجی کا ایک ورژن شامل کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ ایپ نہ صرف لاکھوں ملازمتوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ غلط معلومات پھیلانےکا بھی سبب بن سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اپپ کو اس ماڈل پر بنایا گیا ہے کہ یہ ذاتی ڈیٹا کو استعمال، پراسیس اور اسٹور بھی کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اس میں استعمال کرنے والے صآرفین کی عمر کی تصدیق کرنے کا بھی کوئی طریقی کار نہیں تھا جس سے نابالغ بھی اسے استعمال کر سکتے تھے۔