ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے، آصف زرداری

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پڑوسی کی جنگ میں پڑنے کے نتائج کا اندازہ نہیں لگا سکے۔

اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ہم نے  شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ہتھیار ڈالنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدر آصف زرداری

آصف زرداری نے کہاکہ جو کچھ 1971 میں ہوا اس کا گواہ ہوں۔ تب ہمیں کمزور کرکے ایک پڑوسی ملک کی جنگ میں دھکیل دیا گیا، تب ہم اندازہ نہیں لگا سکے کہ اس کے نقصانات کیا ہوں گے، یہ ہماری غلطی ہے۔

آصف زرداری نے کہاکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، جبکہ پاکستان میں اقلیت برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایک سوچ کے تحت پاکستان بنایا، آج مدارس میں اپنی سمجھ کے حساب سے مذہب کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے پر زور

آصف زرداری نے کہاکہ غزہ میں میزائل برسانے والے یہ نہیں دیکھ رہے کہ یہ کس پر لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قبر پر وعدہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کے مفادات کو سنبھال کررکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟