وزیراعظم شہباز شریف کا 10 لاکھ طلبا و طالبات کو اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک کے 10 لاکھ طلبا و طالبات کو میرٹ پر اسمارٹ فونز دینے کا اعلان کردیا۔

عالمی یوم نوجوانان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نوجوان نسل ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، خواہش ہے وزیراعظم نہیں خادم بن کر آپ کی خدمت کروں۔

یہ بھی پڑھیں دل چاہتا ہے کہ ہر بچے کے پاس لیپ ٹاپ ہو، وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ ہم تمام وسائل ختم کرکے وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں گے، آج کے جدید دور میں اے آئی تعلیم کا جدید ترین ہتھیار ہے، اسی طرح آئی ٹی کی تعلیم ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ میرا ایمان ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ہم نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدیر بدلنی ہے، ایک ہزار گریجویٹس کو زراعت کی جدید تعلیم کے لیے چین بھیجا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارا آئی ٹی کے میدان میں ہواوے کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے، وہ سالانہ 2 لاکھ بچوں کو تربیت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران نیزہ بازی کے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا، تو اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ہم ملک میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ فروغ دیں گے اور بلندیوں پر لانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام

پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک