فیض حمید کی گرفتاری شروعات، آنے والے دنوں میں عمران خان زمین پر لیٹ جائیں گے، فیصل واوڈا

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لینے کا معاملہ بہت دور تک جائے گا، کیونکہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں، فیض حمید کی گرفتاری شروعات ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

فیصل واوڈا نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عمران خان اور تحریک انصاف زمین پر لیٹ جائیں گے، کیونکہ بات صرف کرپشن تک نہیں رکے گی، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے بہت بہترین فیصلہ ہے، کیونکہ جو بھی ملک کو نقصان پہنچائے اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف جارہا ہے اور ہمیں اس پر جشن منانا چاہیے، اب ملک میں احتساب ہوتا بھی نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں ہاؤسنگ اسکینڈل میں جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف شفاف تحقیقات ہوں گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو تحویل میں لے لیا ہے اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp