9 مئی کو غیرقانونی گرفتاری پر فوج عمران خان سے معافی مانگے، لطیف کھوسہ

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف قانون دان و پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان فوج سے معافی نہیں مانگیں گے، 9 مئی 2023 کو عدالت سے غیرقانونی طور پر گرفتارکرنے پر فوج عمران خان سے معافی مانگے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی سیاستدان سے معافی کا مطالبہ کریں، وہ اپنی حدود و قیود کے اندر رہیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات پر فوج کے واضح مؤقف میں تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

’عمران خان نے کہا ہے کہ میں نہ معافی مانگوں گا نہ ڈیل کروں گا‘

لطیف کھوسہ نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پورے پاکستان کی جیلیں پھرا لیں، جتنا عرصہ قید میں رکھنا ہے رکھ لیں مگر میں نہ معافی مانگوں گا اور نہ ہی ڈیل کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران اپنے موقف پر قائم ہے کہ میں قوم کو حقیقی آزادی دلواؤں گا، 2016 میں ترکیہ میں جب فوج ٹینک لے کر باہر آئی تو عوام باہر نکل آئے تھے اور سازش ناکام بنائی۔

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ جنرل مشرف بھی مکے لہراتے تھے لیکن پھر ان کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھ لیا، کہ ان کی لاش ملک میں واپس آئی، عوام کے غیض و غضب سے ڈرنا چاہیے۔

’آرمی چیف کو بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے‘

لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے مذہب کا بہت استعمال کیا، پاکستان کے نام کو استعمال کیا گیا، فاطمہ جناح پر غداری کے فتوے لگائے گئے، شیخ محیب الرحمان پر ہم نے غداری کا الزام لگایا، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی، بینظیر کو قتل کروایا گیا اور اب عوام کے دلوں کی دھڑکن عمران خان جیل میں ہے۔ کسی کی بھی حب الوطنی پر سوال اٹھانا درست نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی پولیٹیکل انجینیئرنگ سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

’حماد اظہر نے لانگ مارچ والی بات علامتی طور پر کی تھی‘

انہوں نے کہاکہ ستمبر میں لانگ مارچ کے حوالے سے حماد اظہر کا بیان علامتی ہے، ابھی یہ تجویز کور کمیٹی میں جائے گی، اس کے بعد عمران خان سے مشاورت کریں گے اور پھر کوئی حتمی فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، کپتان کو رہا کیا جائے، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ نے کہاکہ اب لوگ ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ ہم نے آپ کو ووٹ اس لیے نہیں دیے تھے کہ عمران خان جیل میں رہے، تاہم لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان عمران خان خود ہی کریں گے۔

’ہمارے حکمرانوں کا حال بھی بنگلہ دیش جیسا ہونے والا ہے‘

ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ حکمران اس وقت سے ڈریں جب عوام باہر نکل آئیں، بنگلہ دیشں کی وزیراعظم حسینہ واجد کو عوام نے اقتدار سے باہر نکال دیا اور اب اسے رہنے کے لیے پناہ بھی نہیں مل رہی، عنقریب پاکستان کے حکمرانوں کا بھی یہی حال ہونے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ