14 سے 18 ا گست کے دوران گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثرانداز ہوں گی جن سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 14 اگست سے بلوچستان کے 16 اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ کا انتباہ

اس دوران خضدار، لسبیلہ،آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارکھان اور قلات میں 6،6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں پیر کو نوکنڈی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp