اسلام آبادکے رہائشی سیکٹر جی13 میں مبینہ طور پر ایئرکنڈیشنر میں دھماکے کے بعد آتشزدگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس کے مطابق ایک مخصوص برانڈ کے ایئر کنڈیشنر میں موجود گیس کی وجہ سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ دیگر شہروں میں بھی اس نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا پاکستان میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں؟
ایکس ڈاٹ کام پر صارف عدیل عادی نے اپنی ایک پوسٹ میں اسی نوعیت کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہائیرآر32 اے سی کے متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ ’بہت سارے لوگ اور گھر اس دھماکے سے جل گئے ہیں۔ کچھ لوگ وجہ بتا رہے ہیں کہ آر32 گیس کی وجہ سے دھماکے ہو رہے ہیں۔‘
#خان_کی_رہائی_قوم_کی_آزادی
اسلام آباد: سیکٹر G-13 میں AC دھماکہ، پاکستان کے مختلف شہروں میں Haier R32 اے سی کے متعدد دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ بہت سارے لوگ اور گھر اس دھماکے سے جل گئے ہیں۔ کچھ لوگ وجہ بتا رہے ہیں کہ R32 گیس کی وجہ سے دھماکے ہو رہے ہیں۔#ACBlast #Islamabad pic.twitter.com/jLr5hrylNm— Adeel عدیل عادی (@Adeel9559) August 12, 2024
اس سلسلہ میں جب اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی13 میں کسی بھی قسم کے اے سی یا سلینڈر کے باعث ہونیوالے دھماکے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:فیکٹ چیک: جیوگرافی یا کنجکشن، مریم نواز کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو معلوم نہیں کب کی ہے اور واقعہ کیا ہے، سوشل میڈیا پر موجود مذکورہ ویڈیو پر کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ 2013 کا ہے۔‘
بیشتر ویڈیوز پرانی ہیں جن میں بظاہر دھماکوں کا سبب ایئرکنڈیشنر میں لگنے والی آگ بتائی گئی ہے، فیس بک پر مارچ 2022 میں پوسٹ کی گئی اسی نوعیت کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پال لارسن نے طنزیہ انداز میں دریافت کیا تھا کہ سینٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹمز کے لیے بیوٹین گیس کے استعمال کا ’روشن خیال‘ کس کے ذہین کی پیداوار تھا۔