جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا شخص کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم محمد مقصود کو مشکوک جانتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا، اور سیکیورٹی خصوصیات بھی مشکوک پائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا تو چھان بین کرنے پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی، اور ملزم کی جعلی دستاویزات پر فلائٹ نمبر جی ایف 753 کے ذریعے کراچی سے امریکا جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تاہم، ملزم کی شناخت محمد مقصود کے نام سے ہوئی، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ ویزا مہیش کمار اور نعیم احمد کی معاونت سے حاصل کیا۔

ملزم نے اپنے اور خاندان کے 5 ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں کو 60 لاکھ روپے ادا کیے، ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل