ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز سرکل نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز سرکل ڈیرہ اسماعیل خان نے بڑی کارروائی کرکے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم عدنان اقبال کو کرک سے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گجرات سے گرفتار

ملزم نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی، ملزم نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھے تھے۔

ملزم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متاثرہ کا قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتا تھا اور قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی دستاویزات پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزمان کو ایف آئی اے نے دھر لیا

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزم کے زیراستعمال موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری