’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن 2 کا پہلا مہمان کون؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامیڈی کنگ کپل شرما ایک بار پھر اپنی شاندار ٹیم کے ساتھ ناظرین کو ہنسانے کے لیے واپس آرہے ہیں۔ شو جلد ہی اپنے دوسرے سیزن کے ساتھ واپسی کرنے والا ہے۔ کپل شرما جلد شو کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما اپنی ٹیم کے ساتھ 13 اگست سے ویب سیریز فیبولس لائیو آف بالی ووڈ وائبس کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ نئے سیزن کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کپل شرما شو میں کام کرنے والے فنکاروں کے پاس کتنی دولت ہے؟

سونی ٹی وی پر طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد کپل شرما اور ان کی ٹیم رواں برس کے شروع میں نیٹ فلکس چلی گئی تھی۔ اس پلیٹ فارم پر بھی شائقین نے شو کو بہت پیار دیا لیکن انیوں نے محسوس کیا کہ شو میں کوئی نئی بات نہیں۔ اسی لیے کپل شرما شو کا دوسرا سیزن لے کر آرہے ہیں۔

شائقین کے منفی ردعمل کی وجہ سے یہ افواہ پھیلی تھی کہ شو کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے، لیکن ٹیم نے تصدیق کی کہ شو کو صرف 13 اقساط کے لیے رکھا گیا تھا۔ اب جلد ہی نیا سیزن لانچ کیا جائے گا۔

شو اس لیے بھی خبروں میں رہا کیونکہ اس میں سنیل گروور اور کپل شرما کو 7 سال بعد ایک ساتھ دیکھا گیا۔ آسٹریلیا کے دورے سے بھارت واپس آتے ہوئے فلائٹ میں دونوں فنکاروں کے درمیان مبینہ طور پر جھگڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:نیٹ فلکس پر ناکامی یا زیادہ تنخواہیں؟ کپل شرما شو بند ہورہا ہے

دی گریٹ انڈین کپل شو میں کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور راجیو ٹھاکر شامل ہوں گے۔ پہلے سیزن میں بہت سے نامور شوبز اور اسپورٹس اسٹار شو میں آئے تھے، اب دیکھنا ہوگا کہ کپل شرما کن مہمانوں کے ساتھ شو کی میزبانی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟