وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جویلین تھرو کے عالمی چیمپیئن ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں جہاں انہوں نے کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیلی کاپٹر پر گاؤں پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے حامی صارفین کی جانب سے مختلف ٹوئٹس کی جارہی ہیں۔
پرویز سندھیلا نامی ایک صارف نے مریم نواز کے ہیلی کاپٹر پر میاں چنوں پہنچنے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز عزت اور تکریم دینے ارشد ندیم کے گاؤں خود چل کر گئی ہیں۔
پرویز سندھیلا کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔ عابد اندلیب نامی صارف نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر میں چل کر ارشد ندیم کے پاس پہنچی ہیں؟
ہیلی میں ؟ https://t.co/gQZam2dpLT
— Abid Andleeb (@AbidAandleeb) August 13, 2024
ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ انسانی تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر پر چل کر ارشد ندیم کے گاؤں پہنچی ہیں، اس سے زیادہ گڈ گورننس اور کیا ہوگی؟
انسانی تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیر اعلٰی ہیلی کاپٹر پر چل کر ارشد ندیم کے گائوں پہنچی ہے۔۔۔ اس سے زیادہ گڈ گورننس اور کیا ہو گی؟! ~ سر نیلسن سندھیلا کی متوقع خود کلامی https://t.co/R2VOM06FNx
— ~E (@ShamiHere_) August 13, 2024
فیصل بھٹی نے پوچھا کہ ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟
ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں ؟؟؟ https://t.co/tFUAqeYA4R
— Faisal bhatti 🇵🇰 (@Bhatti_92) August 13, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مریم نواز لاہور سے میاں چنوں کا سفر گاڑی میں کرسکتی تھیں لیکن انہوں نے ہیلی کاپٹر سے کرنا مناسب سمجھا کیونکہ وہ غریب عوام کو بہت عزت و تکریم دینے والی ہیں۔
مریم نواز یہ سفر گاڑی میں کرسکتی تھیں لیکن انہوں نے ہیلی کاپٹر سے کرنا مناسب سمجھا کیونکہ وہ غریب عوام کو بہت تکریم دینے والی ہیں !
خیر ہمھیں کیا کرنا ! https://t.co/Y1iPeP99ju
— نیپالی لونڈا (@BHAINO11) August 13, 2024
سردار شفقت علی خان نے لکھا کہ مریم نواز کی جانب سے یہ ایک احسن قدم ہے کہ وہ خود ہیلی کاپٹر میں میاں چنوں پہنچی ہیں انہوں نے ارشد ندیم کو اپنے پاس نہیں بلایا۔
یہ ایک احسن قدم ھے کے اپنے دربار میں نہی بلایا ۔۔👏👏👏👏👏 pic.twitter.com/ACndfim5vt
— Sardar Shafqat Ali Khan (@s7600084) August 13, 2024
خیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔