واٹس ایپ کا ایک اور دلچسپ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئندہ فیچر اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی وائس آپشنز یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈیو پیغام رسانی میں مختلف آوازوں کو متعارف کرانے جا رہا ہے، یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک جدید ترین فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جو صارفین کو میٹا اے آئی کی آواز کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کی اجازت دے گی، جو صارف کو زیادہ پرسنلائزڈ اور پرکشش تجربہ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے کون سا نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے؟

یہ آنے والا فیچر اینڈرائیڈ 2.24.17.16 اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا میں سامنے آیا تھا اور امید ہے کہ یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کا اہل بنائے گا، جس سے وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آواز منتخب کرسکیں گے۔

چاہے یہ آرام دہ گفتگو کے لیے ایک پُرسکون آواز ہو یا فوری جوابات کے لیے زیادہ پُرجوش لہجہ ہو، اس کا مقصد میٹا اے آئی کے ساتھ رابطے کو زیادہ قدرتی اور انفرادی ضروریات کے مطابق محسوس کرنا ہے۔

مزید برآں، آوازوں کی مختلف قسمیں مختلف لہجوں اور گفتگو کے نمونوں کو پورا کر سکتی ہیں، جس سے مصنوعی ذہانت متنوع لسانی پس منظر کے صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

واضح رہے یہ اپ ڈیٹ نہ صرف اے آئی رابطے کو مزید ذاتی بنانے میں بلکہ ایپ کی شمولیت اور رسائی کو بہتر بنانے میں بھی ایک قدم آگے ہے۔

تاہم، صارفین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا ہوگا کیونکہ یہ دلچسپ فیچر واٹس ایپ کے آنے والے ورژن میں متعارف ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp