کوئٹہ: لیاقت بازار میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کی چائنا مارکیٹ کے قریب دکان کے پاس دھماکا ہوا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل

پولیس کے مطابق دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد ولد عظیم، زین اللہ ولد حاجی، حبیب الرحمان ولد میر حاجی، ساگر ولد گووند، یوسف مسیح ولد نذیر مسیح اور شبیر ولد محمد ہاشم شامل ہیں۔ اور زخمیوں میں سے مزید ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے قبل گزشتہ 2 روز کے دوران 4 دستی بم دھماکے ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو مستونگ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے افسران کی نقل و حمل کے دوران مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد بابت رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ معاشرے کے ہر فرد کی ہے، وزیراعلیٰ

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ معاشرے کے ہر فرد کی ہے۔ لیویز فورس ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے ہوئے ملوث عناصر تک پہنچنے کی تگ و دو کرے، کسی بھی واقعہ میں فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشتگردوں کا پیچھا کیا جائے۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ تخریب کاری سے نمٹنے کے لیے پولیس اور لیویز کو مضبوط کریں گے، لیویز فورس کو ضروری ساز و سامان، اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک

انہوں نے کہاکہ ہم ہر سطح پر دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کریں گے،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘