شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، تاجکستان کو چینی کی برآمد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ریٹیل پرائس کا کوئی تعلق نہیں۔

وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہاکہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات کی ادائیگی جلد کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اس وقت ملک میں چینی کا 28 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے، اور چینی سرپلس ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ : کسٹمز کی کارروائی، 1لاکھ 30 ہزار کلو گرام چینی برآمد

اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر اور کین کمشنرز ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی کو دوبارہ چیک کریں گے، اور آئندہ اجلاس میں مصالحتی رپورٹ پیش کی جائے گی، اور اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘