دوسرا ون ڈے، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 262 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 79 رنز اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ساوتھی اور سودی نے بالترتیب دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ نسیم شاہ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پہلے ہی اوور میں قومی ٹیم کو وکٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے اس مرتبہ انہوں نے فن ایلن کو ایک کے مجموعے پر کیچ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے کے درمیان 182 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنی۔ قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کے باعث دونوں بیٹرز کو چانسز بھی ملے۔

اس دوران کونوے نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔خطرناک دکھائی دینے والی اس پارٹنرشپ کو نسیم شاہ نے ہی توڑا، جب 183 کے مجموعے پر نسیم نے کونوے کو خوبصورت انداز میں بولڈ کیا۔

اس کے بعد اسپنر محمد نواز نے اپنی جادوئی اسپن کا نشانہ بناتے ہوئے 4 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جن میں 85 رنز پر موجود کین ولیمسن بھی شامل تھے۔

ایک جانب جہاں وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا وہیں مچل سینٹنر نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 261 تک پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟