بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا، فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 339 رنز کا مشکل ہدف بھارتی بیٹرز نے 48.3 اوورز میں پورا کر کے شائقین کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ فوبی لچ فیلڈ نے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس پیری نے 77 اور ایشلی گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرنی اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا ویمنز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جمیما روڈریگز نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے، ان کے ساتھ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 167 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور اینابیل سدھرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گی، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار