وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ میں ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعامی رقم ادا کروں گا، نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا تھا، ارشد ندیم
علی امین گنڈاپور نے ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ 3 روز کے لیے یہاں آئیں اور جیولین تھرو ایتھلیٹس کو تربیت دیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں منشیات کی لعنت سے بچنے کے لیے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں جہاں انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک دینے کے ساتھ اسپیشل نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی ان کو تحفے میں دی۔
اس کے علاوہ ارشد ندیم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے، جہاں ان کو اسٹیٹ پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا اور اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان
استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کیش انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔