کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دستی بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق، رات گئے ہونے والے دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سراج ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: لیاقت بازار میں آئی ای ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ پولیس کے مطابق، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا، شواہد جمع کیے جانے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ سے کچھ دور ایک اور دستی بم بھی ملا جسے ناکارہ بنا دیا گیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والے مختلف دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 13 اگست کو کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں بھی آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp