تحریک انصاف کے رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی ہے۔ سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

رانا محمد افضل نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور سابق ایم این اے شذرہ منصب سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp