پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کاشکار ہو گئیں۔ انہوں نے 14 اگست کو آفیشل انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم ای سی جی پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔
مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا کیوں کہ مسلسل کئی راتوں سے وہ نیند مکمل نہیں کر پائیں جس وجہ سے وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئیں۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک نے انہیں یاد دلایا ہے کہ صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں اور بہت زیادہ احتیاط کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آئمہ بیگ گزشتہ ماہ جولائی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاکر میوزیکل پرفارمنس دی تھی جس کے بعد انہوں نے عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی۔
آئمہ بیگ نے بیرون ملک روانہ ہوتے وقت انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے بیرون ممالک کے دوروں پر ہوں گی، ان کے بیرون ملک روانہ ہونے پر چہ مگوئیاں تھیں کہ آئمہ بیگ نے ملک اور میوزک چھوڑنے کا اعلان کردیا۔