سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر: بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معیشت کی ریٹنگز سے متعلق معروف میگزین بلوم برگ نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج  رواں سال کے آخر تک 27 فیصد مضبوط نمو کے ساتھ ترقی کرتا رہے گا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال عالمی سطح پر دوسرا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا انڈیکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے بلندی کا نیا اعزاز اپنے نام کرلیا، ہفتہ وار رپورٹ جاری

اتوار کو بلومبرگ میگزین نے آئندہ سال کے آخر تک پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 27 فیصد کی مضبوط نمو کے ساتھ ترقی کی پیش گوئی کی ہے، جس میں معاشی اشاریوں میں استحکام اور مستحکم کرنسی کو کلیدی محرک قرار دیا گیا ہے۔

بلوم برگ نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان کے حصص کی قدر میں ایک چوتھائی سے زیادہ اضافے کا امکان ہے، جس کی وجہ معیشت کی بحالی اور روپے کی قدر میں استحکام ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

میگزین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس رواں سال عالمی سطح پر دوسرا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا انڈیکس ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ مستحکم ہوئی ہے اور افراط زر ریکارڈ سطح سے نیچے آ رہا ہے جس کی وجہ سے مرکزی بینک نے مسلسل 4 اجلاسوں میں شرح سود میں کمی کی ہے جو اب 15 فیصد ہے جو 2 سال کی کم ترین شرح ہے۔

بلومبرگ نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ کم شرح سود، مستحکم کرنسی اور میکرو اکنامک رجحانات میں بہتری کے سازگار عوامل کے پیش نظر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ’ممکنہ ری ریٹنگ کے لیے تیار‘ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بلومبرگ نے اپنی اشاعت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی مشاہدہ کیا گیا، خاص طور پر پاکستان کی قرضوں اور ایکویٹی مارکیٹوں میں، جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس سے مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی