ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کی ذمہ دار بی ایل اے ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف اس منظم سازش کے اس واقعہ کی بی ایل اے ذمہ دار ہے، بلوچوں کی نسل کشی تو خود یہ عناصر کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو شہدا میں شمار کرتے ہوئے ان کے بچوں کی 16 سالہ تعلیم کا ذمہ حکومت بلوچستان اٹھائے گی، مزدوروں کے 500 بچوں کو اسلام آباد بھیجا جائے گا، جن کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان اٹھائے گی، ہم اپنے شہدا کی قدر اور ان کے خاندانوں کو سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک جگہ جمع ہونے کا حق دیتے ہیں، لیکن ہم ریاست کی عملداری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردوں کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، نوجوان کسی منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور اندھیرے کی طرف نہ جائیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمشہ کھلے دل کا مظاہرہ کیا لیکن بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 3 مرتبہ وعدوں کی خلاف وزری کی، بلوچستان کے نوجوانوں کو ایسی گلی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں صرف اندھیرا ہے، صوبے میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ریاست سخت ردعمل دے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سرفراز بگٹی کے مطابق شعبان کے علاقے سے اغوا کا واقعہ افواہ تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی، سرحدی مینجمنٹ حکومت کا حق ہے، چمن کو بھی درست کریں گے، حکومت نے اپنی پالسی مرتب کرلی ہے، را سے فںڈز لینے والے لشکر کو کنٹرول کریں گے، ملک اور بلوچ دشمنوں سے مقابلہ جاری رہے گا۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ صوبائی حکومت اخوت پاکستان کے ساتھ مل کر 30 ہزار نوجوانوں کو بزنس ماڈل فراہم کرتے ہوئے متعلقہ فنڈز  بھی دیے جائیں گے، اگلے چند مہینوں میں بلوچستان میں بہت بہتری نظر آئے گی، انہوں نے یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کے شرکا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی