اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری پر گرفتاری کے بعد عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی بھی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف تعینات جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا

جیل ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں رہائش پذیر اہلکاروں کو بھی اب مکمل تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا، جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حساس سیکیورٹی اداروں نے ایک روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزامات کے تحت اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنرل فیض 9 مئی اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ان سے رابطے میں تھے، رپورٹ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا ہے، اس ضمن میں حساس اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، حساس اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’ڈی کلاس‘ میں بھی رہنے کو تیار ہوں، غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان کا جیل سے پیغام

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال سے بھی سیکیورٹی اداروں نے کل رات پوچھ گچھ کی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا نیٹ ورک

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا نیٹ ورک بھی پکڑا گیا ہے، جس کے بعد اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

مذکورہ 2 افسروں میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، پہلے سے گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل سے غیرملکی ویب سائٹ کو دیا گیا عمران خان کا انٹرویو ’PAID‘ تھا؟

ذرائع کے مطابق یہ تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں، جن میں ان کے 2 اردلی،3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر شامل ہیں، ملزمان سے 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ کے استعمال کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔

محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مجموعی طور پر15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں تعینات رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟