برطانوی اور امریکی صحافی مہدی حسن نے عمران خان کا اڈیالہ جیل سے انٹرویو کرکے اسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے، جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے الزم عائد کیا ہے کہ مہدی حسن نے یہ انٹرویو ’پیسے لے کر‘ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
مہدی حسن نے عمران خان کا اڈیالہ جیل سے خصوصی انٹرویو اپنی ویب سائٹ zeteo.com پر گزشتہ روز شائع کیا تھا جس میں سرخی کے نیچے ان کے نام اور تاریخ کے ساتھ ’PAID‘ لکھا ہوا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اس بنیاد پر الزام عائد کیا کہ مہدی حسن کا یہ انٹرویو پیسے لے کر شائع کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ویب سائٹ پر شائع انٹرویو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’پیسے لو، انٹرویو دو۔‘
پیسے لو
انٹرویو دو۔۔ pic.twitter.com/Lo8qaDzNHr— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 29, 2024
انٹرویو کا ابتدائیہ
صحافی مہدی حسن نے انٹرویو کی ابتدا میں عمران خان کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ اس خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کو ’غیرقانونی‘ قرار دیا اور اس حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بھی بات کی۔
صحافی مہدی حسن نے اگلے ہی پیراگراف میں واضح طور پر بتایا، ’یہ کوئی عام انٹرویو نہیں، عمران خان جیل میں قید ہیں جس کی وجہ سے میں صرف انہیں سوال بھیج سکا، مجھے ان سے براہ راست بات کرنے کی اجازت نہ تھی۔‘
انہوں نے مزید بتایا، ’میں ان سے ضمنی سوالات نہیں کرسکتا تھا لیکن اس کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کا یہ انٹرویو انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔‘
صحافی مہدی حسن نے کہا، ‘یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ماہ ہماری ویب سائٹ کی لانچ کے بعد یہ ایسا پہلا انٹرویو ہے جو ہمارے ’Paid‘ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا۔ اگر آپ فری سبسکرپشن رکھتے ہیں تو آج ہی اسے اپگریڈ کریں ہماری ویب سائٹ کی صحافت کو مالی طور پر سپورٹ کریں۔‘
مہدی حسن نے حنا پرویز بٹ کو کیا جواب دیا؟
صحافی مہدی حسن نے ایکس پر حنا پرویز بٹ کی پوسٹ کے جواب میں لکھا، ’برسراقتدار جماعت سے تعلق رکھنے والی یہ پاکستانی سیاستدان سازشی تھیوری پیش کررہی ہیں کہ مجھے عمران خان کا انٹرویو کرنے کے لیے ’ادائیگی‘ کی گئی۔ (ویب سائٹ پر شائع کی گئی) پوسٹ کے نیچے لکھے ’Paid‘ کا مطلب ہے کہ یہ صرف Zeteo کے پیڈ سبسکرائبرز کے لیے ہے۔‘
مہدی حسن نے حنا پرویز بٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا، ’تصور کریں کہ کوئی اتنا جاہل اور سازشی ہونے کے ساتھ ساتھ منتخب بھی ہوسکتا۔‘
This Pakistani politician from the governing party is pushing a conspiracy theory that I was "paid" to do my interview with Imran Khan.
"Paid" on the post below means it's a post only for paid subscribers to Zeteo.Imagine being this ignorant & conspiratorial… & elected! Lol. https://t.co/YbhzqWYulS
— Mehdi Hasan (@mehdirhasan) May 30, 2024
سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ اور مہدی حسن کی پوسٹس میں نہایت دلچسپ کمنٹس شیئر کیے ہیں۔
صارف شیر بانو نے مہدی حسن کی پوسٹ کے جواب میں کہا، ’میری حسین آنٹی ہمیشہ سے ایسی غلطیاں کرتی ہیں۔‘
My Haseen aunty always do such blunders 😃
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) May 30, 2024
صائم بلوچ نے لکھا، ’یہ صرف پیڈ سبسکرائیبرز کے لیے ہے، پٹواری ہر جگہ ذلیل ہونے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔‘
This is only for paid subscribers that’s the meaning, Patwari har jagha zaleel hony ky leye peeda hoye haa 🙂 pic.twitter.com/V9yOqosg0d
— Saim Baloch (@spotimon) May 30, 2024
محمد نواز خان نے کہا، ’میرے دوست مہدی حسن، براہ کرم انہیں نظرانداز کریں، آپ انہیں غیرضروری اہمیت دے رہے ہیں، یہ لوگ یہی چاہتے ہیں، آپ اپنا مثبت کام جاری رکھیں۔‘
Hey my friend @mehdirhasan !
Please ignore them, you are giving them unnecessary importance, this is what they want
Please continue your positive work
It was pleasure to meet you at the Oxford Uni, hope to see you soon my friend 😊❤️— Muhammad Nawaz Khan (@MuhammaddNawaz) May 30, 2024
حنا پرویز بٹ کی پوسٹ کی جواب میں صارف نادر بلوچ نے کہا، ’ویسے کمال لوگ ہیں، یہ بھی علم نہیں کہ سبسکرائب کیے بغیر میگزین نہیں پڑھ سکتے، اس لیے پیڈ قرار دیا گیا ہے۔‘
ویسے کمال لوگ ہیں،، یہ بھی علم نہیں کہ سبسکرائب کیے بغیر میگزین نہیں پڑھ سکتے، اس لیے پیڈ قرار دیا گیا ہے
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) May 29, 2024
انس نے لکھا، ’عمران خان صاحب نے فرمایا تھا ایک تو یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور پھر کوشش بھی نہیں کرتے۔‘
عمران خان صاحب نے فرمایا تھا ایک تو یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور پھر کوشش بھی نہیں کرتے ۔
ج*** عورت— Ans🦅 (@Anas_asghar1) May 29, 2024
مہوش قمس خان نے پوچھا، ’آپ کی پی ایچ ڈی کیسی جارہی ہے؟‘