وفاقی حکومت کے قرضوں کا حساب کتاب اسٹیٹ بینک نے بتادیا

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2024 تک حکومت کا مجموعی قرض 68914 ارب روپے ہو گیا ہے

اسٹیٹ بینک کے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2024ء میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.26 فیصد بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں ایک فیصد کمی سے پاکستان کے کُل قرضوں میں کتنی کمی ہوگی؟

جون 2024 تک حکومت کا اندرونی قرض 47160 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 21754 ارب روپے تھا۔ ’مالی سال 2024ء میں حکومت نے مقامی طور پر 8350 ارب روپے قرض لیا ہے، حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 2024ء میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے اولین 3 ماہ میں نگران حکومت کے آخری 3 ماہ کے مقابلے پر قرضہ میں 113 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں 33 فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے مطابق مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا تھا، جبکہ مئی2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار816 ارب روپے ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘