کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں 33 فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 103 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 33.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے صارفین نے 77 ارب روپے کی خریداری کی۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 5.2 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی۔ جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 98 ارب روپے کی خریداری کی جو اگست میں بڑھ کر 103 ارب روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ اگست کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے کا مجموعی حجم 7960 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 1.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8050 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم