سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران7خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نےخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور انہیں تباہ کیا۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔