اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، شیخ رشید

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی صفر نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں لیکن حکمرانوں کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔ اسرائیل ہندوستان سے تجارت، اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہو گا۔عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے مطابق  بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ 90 دن میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکانتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملکی جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائےگی۔ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کاہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ 3 ججز کے خلاف ریفرنس کا بیان رانا ثنا اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔ ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا،عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب کا آٹے کے لیےجان دینا سب خطرے کی علامات ہیں۔ عدلیہ ریڈ لائن ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی