پیرس اولمپکس میں طلائی تغمہ جیتنے والے ارشد ندیم کو جہاں پاکستان بھر سے انعامات سے نوازا جا رہا ہے وہیں کچھ روز قبل ارشد ندیم کے سسر نے بھی انہیں تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس تحفے سے متعلق ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کی اہلیہ سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ والد کے بھینس تحفے میں دینے سے متعلق انہیں علم نہیں تھا انٹرویو کے ذریعے پتہ چلا کہ انہوں نے بھینس تحفے میں دی ہے۔
دورانِ انٹرویو ارشد ندیم نے مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں سسر کی جانب سے بھینس تحفے میں دینے کا پتا چلا تو انہوں نے اہلیہ سے کہا ’میرے سسر اتنے امیر ہیں وہ بھینس کی جگہ 5 سے 6 ایکڑ زمین دے دیتے‘ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں ان کی اہلیہ نے یہ بات اپنے والد سے ابھی تک نہیں کی ہو گی‘۔
ارشد ندیم کا اپنے سسر سے معصومانہ مطالبہ😂😂#11thHour pic.twitter.com/eO2gATPyfL
— Waseem Badami (@WaseemBadami) August 15, 2024
ارشد ندیم کے معصومانہ مطالبے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیے گئے، ایک صارف نے پنجابی زبان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’منڈا بڑا تیز جے‘ (لڑکا بہت تیز ہے)
منڈا بڑا تیز جے۔ https://t.co/o1qel90NN9
— AI Journalist (@AiSpeaking) August 16, 2024
جہاں کئی صارفین نے ارشد ندیم کی بات کو مذاق میں لیا وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں ان کی یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ارشد ندیم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، ایک صارف نے کہا کہ ایسے مطالبات کو سادگی نہیں بلکہ لالچ کہتے ہیں۔
اسے سادگی نہیں لالچ کہتے ہیں
— Mehak Fatima (@MehakAlvi14) August 16, 2024
حسن جاوید لکھتے ہیں کہ ارشد ندیم کو اہلیہ کو یہ بات اچھی نہیں لگی وہ اس کا برا منا رہی ہیں۔
اسکی بیوی مائینڈ کررہی ہے 🫤
— Hassan Javed (@iHassanJaved) August 15, 2024
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولن کے فائنل میں ارشد ندیم نے 110.0 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے ناصرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
اس بڑی کامیابی کے بعد ارشد ندیم وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پر ان کا شاندار اسستقبال کیا اور بعد میں انہیں قافلے کی صورت میں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں لے جایا گیا۔