پیمرا نے زلفی بخاری کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی، نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد روک دیا، صحافیوں کو کورٹ رپورٹنگ کی اجازت

اس حوالے سے 12 اگست، 2024 کو ڈائریکٹر/PSO چیئرمین پیمرا ہیڈکوارٹر، اسلام آباد کی جانب سے ’ مفرور ملزمین کی کوریج ‘ کے زیرعنوان جاری نوٹیفیکیشن میں پاکستان میں آپریٹ کرنے والے لائسنس یافتہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے مطلع کیا گیا ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینل  کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اشتہاری مجرموں/مفروروں کو کوریج فراہم کرنے سے گریز کریں۔

 

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کا عکس

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے بیٹے نے جنرل فیض حمید کا نام آرمی چیف کے لیے تجویز کیا، زلفی بخاری کا دعویٰ

نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر لازم ہے کہ وہ سید ذوالفقار عباس بخاری ولد سید واجد حسین بخاری سمیت مفرور ملزمان کو کوریج دینے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp