خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں چئیر لفٹ دریائے سندھ میں گرنے سے اس میں سوار 3 افراد لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمں پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے علاقے برسین کیمپ کے قریب چیئرلفٹ دریائے سندھ میں جا گری، ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے کے وقت لفٹ میں 3 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام چیئرلفٹ حادثے کو 10 ماہ گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ بدلا، تازہ صورتحال کیا ہے؟
ریسکیو حکام کے مطابق کنٹرول روم کو مذکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی غوطہ خور، ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اس کے باوجود بھی ریسکیوٹیمیں 3 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصرف ہیں، جبکہ قریبی اضلاع سے غوطہ خوروں کی ٹیم بھی طلب کر لی گئی ہیں، چئیر لفٹ کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ ۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: ایک اور ڈولی لفٹ ٹوٹ گئی، خاتون جاں بحق
پولیس کے مطابق چئیر لفٹ میں سوار 3 افراد مقامی تھے جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان ہیں، حادثے کی اطلاع پر بڑی تعداد میں مقامی افراد اور لاپتا ہونے والے افراد کے اہل خانہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔