امریکا میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں کے مختلف قصبوں اور شہروں میں طوفانی بگولوں کے باعث کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

طوفان اور بگولوں کی زد پہ آئی امریکا کی 8 ریاستوں میں ملک کے تقریباً 85 ملین افراد کو تباہی سے دوچار کردیا کر رکھا ہے جس کے باعث ہزار ہا شہری بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

طوفان کے باعث ریاست ٹینیسی میں 9، آرکنساس میں 4 اور الینوائے میں 4 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ دیگر ہلاکتیں مجموعی طور پر انڈیانا، الاباما اور مسیسیپی ریاستوں میں ہوئی ہیں۔

انڈیانا کی سلیون کاؤنٹی میں طوفان کے باعث کم از کم 3 شہری ہلاک ہوچکے ہیں، جہاں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ تھی۔ تصویر بشکریہ الجزیرہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی رات کو متعدد طوفانوں نے کم از کم 8 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

’ایک وسیع طوفانی نظام کے حصے کے طور پر جو جنوبی میدانی ریاستوں میں جنگل کی آگ اور بالائی وسط مغرب میں برفانی طوفان کے حالات لے کر آیا۔ طوفانی بگولوں نے گھروں اور کاروباری مراکز کو برباد کرتے ہوئے درختوں کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔‘

آرکنساس کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کے 100 ارکان کو فعال کیا تاکہ مقامی حکام کو جواب دینے میں مدد ملے۔

آرکنساس کے قضبہ وائن کے رہائشی ہفتہ کے روز اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ ہائی اسکول کی چھت کٹی ہوئی ہے اور اس کی کھڑکیاں اڑ گئی ہیں۔ بڑے بڑے درخت زمین پر پڑے تھے۔ ٹوٹی ہوئی دیواریں، کھڑکیاں اور چھتوں نے گھروں اور کاروباروں کو اجاڑ دیا۔

ملبہ اور معمول کی زندگی کی یادیں تباہ شدہ گھروں کے ملبہ اور لان میں بکھری پڑی ہیں۔ ایشلے میکملن کے مطابق ان کے خاندان نے اپنے کتوں کے ہمراہ ایک چھوٹے سے باتھ روم میں بند ہو کر طوفان کو ٹالا۔

ایک درخت گرنے سے ان کے گھر کو شدید نقصان پہنچا، لیکن خاندان کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔ ’ایک دوسرے کو دعائیں اور الوداع کہتے رہے کیونکہ ہمیں لگتا تھا کہ ہم مر چکے ہیں۔‘

“ہم گھر کا لرزنا محسوس کر سکتے تھے، ہم اونچی آوازیں سن سکتے تھے جیسے برتنوں کی ہلچل اور پھر سب پرسکون ہو گیا۔‘

حکام کے مطابق آرکنساس کے لٹل راک کے علاقے میں، کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے، کچھ کی حالت نازک ہے۔

لٹل راک کے میئر فرینک اسکاٹ کا کہنا تھا کہ 2,100 مکانات اور کاروبار طوفان کے راستے میں تھے لیکن نقصانات کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

ایڈمز وِل کے میئر ڈیوڈ لیکنر نے کہا کہ ریاست ٹینیسی میں، مسیسیپی کی سرحد کے ساتھ واقع شہر، میمفس کے مشرق میں میک نیری کاؤنٹی میں کم از کم 7 شہری ہلاک ہوئے۔

’زیادہ تر نقصان گھروں اور رہائشی علاقوں کو ہوا ہے۔ نقصانات کے تخمینہ کے لیے عملہ گھر گھر جا رہا تھا۔

بیلویڈیر، الینوائے میں، اپولو تھیٹر کی چھت کا ایک حصہ اس وقت گر گیا جب تقریباً 260 لوگ ہیوی میٹل کنسرٹ میں شریک تھے۔کنسرٹ کے شرکا نے 50 سالہ شخص کو ملبے سے باہر نکالا لیکن ایمرجنسی ورکرز کے پہنچنے سے قبل زخمی شہری جانبر نہ ہوسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ