ملک بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ صارفین کی شکایت تھی کہ ان کا انٹرنیٹ یا تو بند ہے یا سوشل میڈیا ایپس پر اپلوڈنگ و ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو پارہی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کیا جائے، سینیٹ کمیٹی نے ڈیڈ لائن دے دی
اب انٹرنیٹ صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، جس سے سوشل میڈیا ایپس بشمول واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیو ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 12 دن سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست تھی، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس پر فائروال کی تنصیب بتائی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے ملکی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر ملک میں انٹرنیٹ کی بندش اسی طرح جاری رہی تو تاجز حضرات اپنا کاروبار بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور ہوں گے، جس سے ملکی معیشت پر مزید بگاڑ آئے گا۔