2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کیا جائے، سینیٹ کمیٹی نے ڈیڈ لائن دے دی

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی اور سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے سے متعلق 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹرپلوشہ خان کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار کیوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی! پاکستانیوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوگا؟

سینیٹر افنان اللہ اورسینیٹر ہمایوں مہمند سمیت دیگر ارکان نے سست انٹرنیٹ سروس کے معاملے پر احتجاج کیا، کمیٹی ارکان کے سوالات پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) عائشہ حمیرا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکییں، تاہم انہوں نے کہا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں مسئلہ ہے، ان سے ڈیٹا جمع کررہے ہیں، جلد انٹرنیٹ بحال ہوگا، 2 ہفتوں میں تفصیل پیش کردیں گے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اس وقت فری لانسرز کا کاروبار 500 ملین ڈالر کا ہے، ان کا نقصان ہورہا ہے، انٹرنیٹ سروس بند کرکے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگیا ہے۔ کمیٹی ارکان نے اجلاس کے دوران سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا، سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار کیوں ہوا؟ پی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا

سیکریٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا نے کہا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے، کوئی تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے جو جلد حل ہوجائے گا، کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔

دوران اجلاس بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سمیت دیگرمسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر پلوشہ خان نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں کشمور سمیت 20 شہروں کے سروے پر بریفنگ دی جائے۔

ڈی جی انفورسمنٹ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اجلاس کو بتایا کہ بلوچستان میں 10 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، ضلع کشمور میں نیٹ ورک مسائل پرایک ہفتہ کا وقت دے دیں مکمل تفصیل دیں گے تاہم آئندہ اجلاس میں پورے پاکستان کا نیٹ ورک کوالٹی سروے طلب کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا