2 گھنٹے تاخیر سے کیوں آئے؟ فاتح کھلاڑی کا ٹرافی توڑ کر میزبان سے شدید احتجاج

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلعی اسپورٹس انتظامیہ کی بد انتظامی اورناقص انتظامات کے خلاف کھلاڑیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

 کھلاڑیوں نے ضلعی اسپورٹس افسر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ٹرافی توڑ دی اور اعلیٰ افسران سے واقعے  کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

نوجوان کھلاڑی کی ٹرافی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر رد عمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کھلاڑیوں نے بالکل ٹھیک کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران نے تاخیر سے آ کر کوئی نیا کام نہیں کیا اور جواباً یہ نوجوان کھلاڑی کا ردعمل ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ  لوگ اب تنگ آ رہے ہیں اور کسی جمہوری متبادل پلیٹ فارم کی عدم موجودگی میں عوام کا غصہ اور افراتفری انتشار اور تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

 حسن خٹک نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘۔

 کھلاڑیوں کا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں 2 بجے کا وقت دیا گیا تھا، تمام کھلاڑی سخت گرمی میں وقت پر پہنچے لیکن 3 گھنٹے سے زائد انتظار کرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے