ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاریاں پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون حکام

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان میں سابق فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کو ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کے حصول میں پاکستان کی حمایت کے لیے پُر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا پاکستان میں واقعات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی قومی سلامتی کونسل

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کے حصول میں پاکستان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ سابق فوجی اہلکاروں کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

دوسر جانب پاکستان میں حالیہ ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاریوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینہ سنگھ نے کہاکہ میرے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس سے متعلق پاکستان سے ہی بات کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا پاکستان کے نیوکلیئر نظام کی حفاظت سے مطمئن

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین قیادت کے ساتھ مختلف باہمی امور پر بات چیت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ بیان پاکستان کے ملٹری میڈیا ونگ کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے متعلق حالیہ اعلانات کے بعد سامنے آیا ہے۔

جنرل فیض حمید کو بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا ہے اور اس وقت وہ کورٹ مارشل کی کارروائی سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف کیس کے سلسلے میں 3 مزید ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھی حراست میں لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔یہ کارروائی سپریم کورٹ کے ایک حکم پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد قومی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی